ایک ہزار کروڑ بزنس، رنبیر کپورکی ’انیمل‘ نئے سنگ میل کیلئے تیار

0
30

بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’انیمل‘ باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھتے ہوئے ایک ہزار کروڑ بزنس کے قریب پہنچ گئی۔

یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’انیمل‘ نے نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور صرف پہلے ہفتے میں ہی 338 کروڑ سمیٹ لئے تھے۔

ایک ہزار کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے کے بعد یہ رنبیر کپور کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن جائے گی اور یہ ٹی سیریز کی بھی سب سے بڑے بزنس والی فلم ثابت ہوگی۔

سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کے ساتھ انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا اور دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

مداحوں کو فلم ’انیمل‘ کا بےصبری سے انتظار تھا کیونکہ اس فلم کے سنسنی خیز ٹریلر نے ریلیز سے پہلے ہی رنبیر کپور کے کردار کی دہشت پھیلا رکھی تھی۔

’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے فلم میں خاتون اداکارہ کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔

انیل کپور ’انیمل‘ میں رنبیر کپور کے والد کے کردار میں نظر آئے، فلم کو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں