گنگا چوٹی میں ونٹر سپورٹس فیسٹول محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا

0
65

پاکستان کے زیر انتظام مظفرأباد گنگا چوٹی میں ونٹر سپورٹس فیسٹول محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا

ترجمان محکمہ سیاحت آزادکشمیر نے کہاہے کہ فروری میں گنگا چوٹی میں منعقدہ ونٹر سپورٹس فیسٹول محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے فروغ کے حکومت کے دوراز اثرات کے ویژن کی روشنی میں نجی شعبے اور متعلقہ ایسوسی ایشنز سے مدد لی جا سکتی ہے۔محکمہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ما ضی میں سیاحت سے متعلق تمام سرگرمیوں کی منصوبہ بندی محکمہ سیاحت کی مشاورت سے کی جاتی رہی ہے۔ اور مجوزہ فیسٹول بھی محکمہ سیاحت کے تحت منعقد ہو گا جس کے لییمختلف محکمہ جات اور اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ سیاحت نے 2019 سے یہ ایونٹ ونٹر ایسوسی ایشن کے تکنیکی تعاون اور مختلف اداروں کی معاونت سے شروع کیا ہے اب یہ ایونٹ آزاد جموں و کشمیر میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کے لیے باقاعدہ سالانہ فیچر بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گنگا چوٹی میں مجوزہ سنو فیسٹول فروری میں منعقد کیا جائے گا اور اس میں آئس ہاکی جیسے کھیل بھی پہلی بار شامل ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے زمین کو ہموار کرنے کا کام جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شائعِ پوسٹوں میں کوئی صداقت نہیں ھے۔محکمہ سیاحت نے ماضی میں بھی یہاں فیسٹیول کروائے ہیں اور مستقبل میں بھی یہاں موسم کی مناسبت سے مختلف ایونٹس منعقد کرائے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں