تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

0
59

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ائیرپورٹ چوک پر قائم پاکستانی فوج کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر کی طرح تربت میں بھی بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جو پاکستانی فورسز پر حملہ کرتے رہتے ہیں۔ جہاں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا سامنا رہتا ہے۔

تربت میں پاکستان فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں