مقبوضہ بلوچستان: ضلع کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات

0
49

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات کے مطابق تربت ائیر پورٹ پر قایم فوجی چوکی کو بلوچ سرمچاروں نے نشانہ بنایا ہے۔
جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق دشت میں پاکستانی فوجی قافلے پر بھی بلوچ آزادی پسند سرمچاروں نے حملہ کیا ہے۔

پاکستانی فوجی قافلے پر دشت مِت سِنگ اور دریا چمّ کے درمیان پہلے سے گھات لگائے بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا ہے،
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ شدید تھا،دھماکوں کی آوازیں دیر تک چلتی رہیں۔ عینی شائدین کے مطابق پاکستانی فوج کو بھاری جانی نقصان کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

حملے کے بعد پاکستانی فوج کے دو جنگی ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
تربت ائیرپورٹ چوک پر قائم فوجی چوکی پر حملہ،جانی نقصان کی اطلاعات

واضح رہے کہ کل بھی کوئٹہ اور کیچ میں پاکستانی فوج پر حملے کئے گئے،کیچ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ اور کوئٹہ حملے کی ذمہ بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں