امریکا کا بحیرہ احمر میں حوثیوں کا اینٹی شپ کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ

0
33

امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے اینٹی شپ کروز میزائل کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔

امریکی سینٹکام حکام نے دعویٰ کیا کہ میزائل یمن سے امریکی جہاز کو نشانہ بنانے کے لیے داغا گیا تھا۔

دوسری جانب لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں امریکی اقدامات نے تمام جہازوں کی آمدورفت کو خطرے میں ڈال دیا، امریکی اقدامات کے بعد بحیرہ احمر میدان جنگ بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں جارحیت رکنے تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں