‏ایران اور پاکستان کا بلوچ بچوں پر حملہ-مہرنگ بلوچ

0
453

ان حملوں میں بلوچ بچوں کے قتل پر خوشیاں منانے اور جھوٹ پھیلانے والوں کے نام پیغام!

‏آپ ایران اور پاکستان کے میزائل حملوں میں خوشی منا رہے ہو اور جھوٹ پہ جھوٹ پہ بول رہے ہو۔ کوئی کہتا ہے ایران نے اتنے دہشتگرد مار کر بڑا بہادری کا کام کیا تو کوئی کہتا ہے کہ پاکستان نے اتنے دہشتگرد مار کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ آپ میں سے کوئی بھی تھوڑی بہت تکلیف کرکے یہ معلوم کرنے کی کوشش نہیں کرتا کہ دونوں جانب مرنے والے صرف معصوم بچے اور خواتین تھے اور دونوں ایٹمی طاقت کے حامل ممالک کے بہادر افواج کے بہادر میزائلوں نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرکے بلوچوں کے معصوم بچوں اور خواتین کا قتل کیا ہے۔

‏آپ لوگ جنگ اور ظلم و جبر کے سائے سے بہت دور زندگی گزار رہے ہو اس لیے آپ ہمارے معصوم بچوں اور خواتین کو مارنے پر بھی خوشیاں مناتے ہوں، آپ کے اپنے بچے محفوظ ہے اس لیے آپ بلوچوں کے بچوں کو قتل پر بھی جھوٹ پھیلا رہے ہو۔ لیکن یاد رکھنا آپ جس طرح ان مصوم بچوں کی قتل پر خوشیاں منارہے ہو اور جھوٹ پھیلارہے ہو یہ جنگ آپ کی دہلیز تک بھی پہنچ سکتی ہے اور آپ کے بچے بھی اس جنگ کے زد میں آسکتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں