کنگ چارلس کی فلاحی تنظیم نے راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی

0
5

لندن: برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ نے ملازم پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی خان سے وابستگی ختم کردی۔

گھریلو تشدد سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی شاہ چارلس کی فلاحی تنظیم برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بدسلوکی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ راحت فتح علی خان کی ملازم پر تشدد کرنے کی ویڈیو کی تحقیقات کریں گے اور کارروائی کریں گے۔

ٹرسٹ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برٹش ایشین ٹرسٹ بدسلوکی کے خلاف ہے اور اس نے راحت کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق ختم کردیا ہے ہم کسی بھی قسم کے تشدد کی سختی سے مذمت کرتے ہیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں۔

راحت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ملازم پر بدترین تشدد کرتے اور بار بار بوتل کے بارے میں پوچھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے پر راحت فتح علی نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں