بھمبرسکول وین حادثہ کا شکار،6 بچے شدید زخمی،ڈرائیورموقع سے فرار

0
146

تلچھ سے بھمبر آنے والی سکول وین حادثہ کا شکار گہری کھائی میں جا گری 6 بچے شدید زخمی پولیس ، انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے ادارے ہمیشہ کی طرح لیٹ پہنچے یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایمبولینس اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ایمرجنسی نافد کر دی گئی تفصیلات کے مطابق بھمبر کے نواحی گاؤں تلچھ سے بھمبر سکول ٹائم تلچھ کے مقام حادثہ کا شکار ہوئی حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا حادثہ کی گاڑی ہائی لکس میں مختلف سکولوں کے طلبہ طالبات سمیت 16 بچے سوار تھے جن میں 6 بچے شدید زخمی باقی معمولی زخمی ہوئے تاحال جانی نقصان کی بچت رہی زخمیوں میں محمد عثمان ولد محمد زمان عمر 6 سال ، محمد ریحان ولد ساجد حسین عمر 8 سال ، قاصد حسین ولد فضل کریم عمر 20 سال ، محمد کاشف ولد عرفان عمر 14 سال ، عامرہ ولد محمد پرویز عمر 16 سال ، حارث ولد محمد زمان عمر 15 سال ، قمر ولد محمد انور عمر 17 سال ، رئیہ ولد رفاقت عمر 15 سال ، کاشان ولد سلاور حسین عمر 16 سال ، اریبہ ولد سفیر عمر 14 سال ، تہمینہ ولد حبیب عمر 34 سال ، نوشین ولد رحیف عمر 17 سال ، سیماب ولد عابد حسین عمر 12 سال ، اسمہ ولد سلاور عمر 17 سال ، عبید ولد افتخار علی عمر 8 سال ،ارمان ولد سلاور حسین عمر 14 سال تھی اور گاڑی ڈرائیور سفیان ولد اصغر بھی زخمی حالت میں موقع سے فرار حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال و نیور سرجن ڈاکٹر منصور احمد نے فوری طور ہسپتال میں ایمر جنسی فافذ کرتے ہوئے سرجن ڈاکٹر شیراز ، ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرعاطف خان و دیگر کو طلب کر لیا اور زخمیوں کی بہترین طبی امداد کی کوئی بھی بچہ ریفر نہیں کیا انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بہترین سہولیات فراہم کی گئی معمولی زخمیوں کو ٹریٹمنٹ کے بعد گھر بھیج دیا گیا اور شدید زخمیوں کو ایڈمنٹ کر لیا گیا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں