موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر پونم پانڈے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

0
190

ماڈل و بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کی جانب سے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور شوبز شخصیات سمیت میڈیا اور سیاست سے وابستہ افراد نے اداکارہ کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

پونم پانڈے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 2 فروری کو ان کی موت کی تصدیق کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اداکارہ میں سروائیکل کینسر کے آخری اسٹیج کی تشخیص ہوئی تھی۔

ان کی موت پر ہر کوئی پریشان رہ گیا تھا جب کہ ان کے ذاتی محافظ نے بھی ان کی بیماری سے لاعلمی ظاہر کی تھی۔

بعد ازاں تین فروری کو پونم پانڈے نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز اور پوسٹس شیئر کرتے ہوئے اپنے زندہ رہنے کی اطلاع دی اور بتایا کہ انہوں نے سروائیکل کینسر سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنی موت کی خبر پھیلائی۔

لیکن اداکارہ کی جانب سے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے اور بھارتی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پونم پانڈے کو انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت سزا دلوائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں