اسرائیل کی رامیم فوجی چھاؤنی پر حزب اللہ کا بڑا حملہ

0
23

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامت نے غزہ کے ثابت قدم عوام اور استقامت کی حمایت میں برکان میزائلوں سے اسرائیلی حکومت کی رامیم فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے اور اس کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے ہيں ۔

تقریبا دو ہفتے پہلے بھی حزب اللہ لبنان نے رامیم فوجی چھاؤنی پر حملے کئے تھے اور اس وقت بھی برکان میزائل سے ہی اس فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

لبنان کی اسلامی استقامت کے میڈیا سیل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان آٹھ اکتوبر2023 یعنی طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے چار فروری تک اسرائیلی فوجیوں کے مختلف اڈوں پر نو سو اکسٹھ حملے کئے ہيں ۔

حزب اللہ لبنان نے طوفان الاقصی کے دوسرے ہی دن سے اسرائیلی حکومت کے خلاف حملے شروع کردیئے تھے اور اس رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامت نے گذشتہ ایک سو بیس دنوں کے دوران اسرائیل کے خلاف روزانہ تقریبا آٹھ کارروائیاں انجام دی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے روزانہ زیادہ سے زيادہ چھبیس اور کم سے کم دو فوجی کارروائياں اور حملے کئے ہیں ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں