بلوچستان: قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد

0
31

بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔

لیویز حکام نے بتایا کہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینسز روانہ ہوگئی ہیں۔

لیویز حکام کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاش کی شناخت ہو چکی ہے جو کہ ایک مقامی تاجر تھا، ان لاشوں کو گزشتہ روز قتل کر کے یہاں ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، باقیوں پر تشدد کیا گیا تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

اس سے قبل قلعہ سیف اللہ میں 7 فروری کو جمعیت علمائے اسلام-فضل الرحمٰن (جے یو آئی-ف) کے انتخابی دفترکے باہر دھماکا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں