مقبوضہ بلوچستان: کئی اضلاع میں پاکستانی فوج کا سخت آپریشن جاری ہے

0
97

مقبوضہ بلوچستان کے کئی اضلاع قلات، نوشکی اور خاران،پنجگور،آواران،کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں آرمی کے اہلکار شامل ہیں۔

کیل کور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے کیل کور کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کرنے کے بعد گھروں میں لوٹ مار کے ساتھ دو درجن سے زائد افراد کو حراست بعد آرمی کیمپ منتقل کر دیا ہے۔

ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں اتوار کے دن شام پانچ بجے سے موبائل فون نیٹ ورک اور لوپ سسٹم بند کردیا گیا ہے۔ گچک اور سولیر ٹوبہ میں تین دن سے جو فوج ندی نالوں کے راستوں پر گھات لگا کر بیٹھی ہوئی تھی ،اب باقاعدہ ان علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع قلات، نوشکی اور خاران کے پہاڑی سلسلوں میں گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا جو آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

فوجی آپریشن میں پاکستانی فورسز کو فضائی مدد حاصل ہے، گذشتہ روز مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی جبکہ مسلح جھڑپوں کی بھی اطلاعات تھی۔علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے ہمراہ حکومتی حمایت یافتہ افراد یعنی ڈیتھ اسکواڈز کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ جبکہ آپریشن کو مختلف علاقوں منجرو، ریکو، نیام درگی، محمدی، سینکری، گوربرات، شور اور پارود تک وسعت دی گئی ہے۔ مذکورہ علاقوں کے آمد و رفت کے راستوں پر ناکہ بندی کرکے بند کردی گئی ہے علاوہ ازیں مذکورہ علاقوں سے متصل شاہراوں پر بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل فوجی اہلکاروں نے جگہ جگہ ناکہ بندی کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں