انڈونیشیا: طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی، درجنوں افراد زخمی

0
20

انڈونیشیا میں طوفانی ہواؤں نے مغربی جاوا میں تباہی مچادی ، 100 سے زائد گھروں کو شدید نقصان پہنچا، درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی جاوا صوبے کے شہر سمیدانگ میں طوفانی ہواؤں سے اب تک 33 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز میں ہوا میں اڑتا ہوا ملبہ، عمارتوں کی چھتیں اور ایک دکان کا کچھ حصہ گرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

موسمیاتی ماہر ارما یولی ہسٹن نے بی بی سی انڈونیشیا کو بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ماہرین نے بتایا کہ بگولوں کے باعث انڈونیشیا میں ہواؤں کی اب تک کی یہ تیز ترین رفتار ریکارڈ کی گئی۔

حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی ۔

انڈونیشیا میں آخری بار طوفانی ہوائیں 2021 میں میں دیکھی گئی تھیں، جس سے شہر بانڈنگ کو شدید نقصان پہنچا تھا، رپورٹ کے مطابق اُس وقت 56 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں