اداکارہ رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے شادی کرلی

0
72

نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکارہ اور اداکار نے گووا کے پرتعیش مقام پر شادی کے بندھن میں بندھے اور ان کی مرکزی تقریب میں متعدد شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے اور دونوں نے پہلے ہی شادی کرنے کا عندیہ دے رکھا تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رکول پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی نے سندھی اور پنجابی روایات کے مطابق شادی کی تقریبات منعقد کیں اور شادی کی تقریبات میں متعدد شوبز شخصیات سمیت کاروباری حضرات نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں