اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے بولان آپریشن کے دوران خیمہ زن پاکستان فوج کے اہلکاروں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
فوجی اہلکاروں پر یہ حملہ سنجاول کے علاقے میں ہوا ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی جبکہ اس دوران فوج کے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی۔
حملے کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
واضح رہے پاکستان فوج گذشتہ سات روز سے بولان اور اس سے متصل علاقوں میں آپریشن کررہی ہے جہاں فوج کے اہلکاروں متعدد مقامات پر خیمہ زن ہیں جس سے آمد و رفت کی تمام راستے بند ہیں۔
علاقہ مکینوں کے مطابق فوج کی جانب سے توپ خانے اور مارٹر سے مسلسل گولے داغے جارہے ہیں۔