’’ون چائے پلیز‘‘ بل گیٹس ٹھیلے والے کے پاس چائے پینے پہنچ گئے، وڈیو وائرل

0
180

ناگپور: مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس بھارتی شہر ناگپور کے مشہور چائے والے کے ٹھیلے پر چائے سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے، ان کی وڈیو وائرل ہوگئی جسے سوشل میڈیا پر اب تک 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

بل گیٹس ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، جہاں وہ ناگپور کے مشہور’ ڈولی چائے والا ‘ کے اسٹال پر چائے پینے پہنچ گئے۔

ڈولی چائے والا بھارت میں سوشل میڈیا سلیبریٹی ہے جس کے انسٹاگرام پر دس ہزار سے زائد فالوورز ہیں اور منفرد انداز کی وجہ سے اسے انڈیا کا ’ جیک اسپیرو‘ بھی کہا جاتا ہے۔

بل گیٹس نے بھارتی چائے سے لطف اندوز ہونے کا کلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا ہے جسے اب تک 31 لاکھ سے زائد بار لائک کیا جاچکا ہے۔

وائرل وڈیو کلپ کی ابتدا میں بل گیٹس ’ ون چائے‘ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں، پھر ڈولی چائے والا اپنے مخصوص منفرد انداز میں چائے تیار کرتا ہوئی دکھائی دیتا ہے۔

اختتامی منظر میں بل گیٹس شیشے کے چھوٹے گلاس میں چائے سے لطف اندوز ہوتے اور ڈولی چائے والا کے ساتھ فوٹو کے لیے پوز دیتے نظر آتے ہیں۔

بل گیٹس کی یہ وڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کررہی ہے اور بہت سے لوگوں نے اپنے کمنٹس میں ڈولی چائے والا کے ٹھیلے پر بل گیٹس کو دیکھ کر حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں