سینیئر کانگریسی لیڈر اور سابق گورنر عزیز قریشی انتقال کر گئے۔

0
121

میڈیا ذرائع کے مطابق سینیئر کانگریسی لیڈر عزیز قریشی 83 سال کے تھے اور طویل عرصے سے بیمار تھے، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ عزیز قریشی اتر پردیش، اتراکھنڈ اور میزورم کے گورنر رہے تھے۔

عزیز قریشی کی پیدائش 24 اپریل سنہ 1941 کو بھوپال میں ہوئی تھی، وہ 1984 میں مدھیہ پردیش کے “ستنا” علاقے سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ 24 جنوری سنہ 2020 کو انھیں مدھیہ پردیش اردو اکادمی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے عزیز قریشی کے انتقال پر اظہارِ غم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا ہے کہ “کانگریس کے سینیئر لیڈر و سابق گورنر ڈاکٹر عزیز قریشی صاحب جی کے انتقال سے میں غم زدہ ہوں۔ اپنی طویل سیاسی زندگی میں انھوں نے کئی اہم عہدوں پر عوام و ملک کی خدمت کی۔ وہ مدھیہ پردیش میں مختلف عہدوں پر رہے اور رکن پارلیمان اور تین ریاستوں اتراکھنڈ، میزورم و اتر پردیش کے گورنر بھی رہے۔ وہ انڈین یوتھ کانگریس کے بانی رکن بھی تھے۔ ان کے اہل خانہ، رشتہ داروں و حامیوں کے تئیں میری گہری ہمدردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں