صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ’امریکا میں صدارتی انتخابات سے قبل صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل امیدواروں کی عوامی مقبولیت سے متعلق نیا سروے جاری کردیا گیا۔
امریکی جریدے ’نیو یارک ٹائمز‘ کی جانب سے جاری سروے کے مطابق 48 فیصد ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ جب کہ 43 فیصد جوبائیڈن کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔
سروے کے مطابق ڈیموکریٹس کی بڑی تعداد بھی جو بائیڈن کی کارکردگی سے غیر مطمئن دکھائی دیتی ہے اور جو بائیڈن کے بجائے کسی اور کو صدارتی امیدوار دیکھنے کی خواہش مند ہیں۔