مریکی ریاست ٹینیسی میں طیارہ حادثے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ریاست ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل میں پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق نیش وِل کے جان ٹیون ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاور کو پائلٹ کی طرف سے پیغام موصول ہوا تھا کہ ان کے طیارے کا انجن فیل ہورہا ہے اور اسے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت درکار ہے۔
تاہم کچھ ہی لمحوں بعد ایک انجن والا چھوٹا نجی طیارہ ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔