یوسف پٹھان کی کرکٹ کے بعد سیاست میں انٹری، بھائی عرفان پٹھان کی جذباتی پوسٹ

0
126

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوف پٹھان ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی جانب سے بہرام پور حلقہ سے لوک سبھا (پارلیمنٹ) انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ٹی ایم سی کی جانب سے تصدیق کی اور کہا گیا کہ یوسف پٹھان اس حلقے کے لیے ان کے امیدوار ہوں گے جو کانگریس کا روایتی گڑھ ہے اور اس وقت لوک سبھا لیڈر ادھیر رنجن چودھری اس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس اعلان کے بعد یوسف کے بھائی اور سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام پوسٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’صبر، شفقت پر مبنی رویہ، ضرورت مندوں کی مدد اور کسی سرکاری عہدے کے بغیر لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے آپ کو دیکھا جاسکتا ہے‘‘۔

عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ ایک بار جب آپ پر سیاسی ذمہ داری آئے گی تو آپ لوگوں کے روزمرہ کے مسائل حل اور ان کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں