کریمہ بلوچ کی شہادت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

0
216

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ جب تک تاریخ زندہ ہے،بانک کریمہ بلوچ زندہ ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ

تحریک آزادی کی ایک ستون، ایک عظیم قدآور شخصیت اور ایک بے باک رہنما بلوچ قوم سے چھین لیا گیا۔یہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔وہ ایک رول ماڈل ہے۔ جب تک تاریخ زندہ ہے بانک کریمہ زندہ ہے۔ ثابت قدم رہیں اور جدوجہد جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے سابق آمر پاکستانی جنرل مشرف کا دبئی سے شائع ہونے والا کوئی پرانا ویڈیو کلپ بھی شئیر کیا جس میں پاکستانی جنرل صاف کہہ رہا ہے کہ ہم کسی کو کہیں بھی مارینگے اور یہ ہمار حق ہے۔

سوشل میڈیا میں اس وقت دنیا بھر سے کریمہ بلوچ کے لیے انصاف کی آوازیں بلند ہیں مگر تاحال کینڈا حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ یا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں