حجاب نہ پہننے پر مولوی کی ایرانی خاتون کی تصاویر لینے کی ویڈیو وائرل

0
60

ایران میں ایک مولوی اور ایرانی خاتون کے درمیان بحث کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس سے متعلق بتایا جارہا ہے کہ مولوی نے مبینہ طور پر خاتون کی بغیر اجازت تصاویر بنائیں جس میں مذکورہ خاتون بغیر حجاب اپنے بچے کے ساتھ بیٹھی ہیں۔

جرمن میڈیا ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وسطی شہر قم میں ایک خاتون حجاب کے بغیر اپنے بیمار بچے کے ساتھ کلینک کے فرش پر بیٹھی ہے، اس دوران ویڈیو میں ایک مولوی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو مبینہ طور پر اپنے موبائل فون سے خاتون کی تصاویر لے رہے ہیں۔

جب خاتون کو اندازہ ہوا کہ اس کی بغیر اجازت تصاویر لی جارہی ہیں تو وہ فوراً مولوی کا پیچھا کرتی ہے اور پھر دونوں کے درمیان بحث شروع ہوجاتی ہے۔

ویڈیو میں متاثرہ خاتون کو مولوی سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ’اپنا موبائل مجھے دو، تمہیں میری تصویر لینے کی اجازت کس نے دی؟ میں اپنے بیمار بچے کو گود میں لیے بیٹھی تھی اور تم میری تصویر لے رہے ہو؟ مجھے اپنا فون دو۔

اس دوران دیگر خواتین بھی جمع ہوجاتی ہیں لیکن مولوی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔

ہسپتال کے اس واقعے نے ایرانی شہریوں میں ایک بار پھر حکومت کے خلاف غصے کی لہر پھیل گئی ہے۔

البتہ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو میں خاتون کے ساتھ کیا ہوا، تاہم ایران کے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ ’قم کی خاتون کہاں ہے؟‘ ٹرینڈ کررہا ہے۔

اس کےعلاوہ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں