ایمل ولی خان کا سینٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

0
53

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سینٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایمل ولی خان بلوچستان سے سینٹ کے لیے اے این پی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مشترکہ امیدوار نامزد ہیں، ایمل ولی خان آج سینٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

ایمل ولی خان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مشترکہ امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کرانے کا آج آخری روز ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اگلے ماہ کی 2 تاریخ کو ہوگی، رواں ماہ کی 19 تاریخ کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست رواں ماہ کی 26 تاریخ کو جاری کی جائے گی جب کہ امیدوار رواں ماہ کی 27 تاریخ تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے پارٹی قیادت کی منظوری کے بعد 2 اپریل کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹ سے ریٹائرڈ ہونے کئی سینئر رہنما ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان میں رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو اور وقار مہدی بھی شامل ہیں۔

ان کے علاوہ خالدہ سکندر میندھرو ، کھیسو بائی اور سید محمد علی جاموٹ بھی سینیٹ کے ٹکٹ سے محروم رہے جب کہ ریٹائرڈ سینیٹر قرۃ العین مری ایک بار پھر ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں