وزیرستان: میر علی میں فوجی اہلکاروں پر حمله لیفٹیننٹ کرنل سمیت 7 اہلکار ہلاک

0
117

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی ہلاک ہوگئے۔

قبائلی علاقوں میں ایک بار پھر پاکستانی فوج پر حملوں میں تیزی آگئی، لیفٹیننٹ کرنل سمیت کیپٹن اور معتدد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا، خودکش حملوں کے دوران 5 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ حملے میں 17 اہلکار زخمی بھی ہوئے

ہلاک ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی اور 23 سال کے کیپٹن محمد احمد بدر کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔

حولدار صابر کا تعلق ضلع خیبر اور نائیک خورشید کا تعلق لکی مروت سے ہے جبکہ سپاہی ناصر کا تعلق پشاور اور سپاہی راجہ کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں