بولان کے علاقے مارگٹ، جعفری میں پاکستانی فورسز کو راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
بولان میں اس سے قبل بھی پاکستانی فوج پر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔
رواں سال جنوری کے اواخر میں بلوچ لبریشن آرمی نے “آپریشن درہِ بولان” میں بولان کے شہر مچھ پر قبضہ کیا۔ بی ایل اے سرمچاروں نے دو دن تک مچھ شہر سمیت فوجی کیمپ، دیگر فوجی تنصیبات و مرکزی شاہراہ کو اپنے قبضے میں رکھا۔
مذکورہ آپریشن میں بلوچ لبریشن آرمی کے دیگر یونٹس سمیت خودکش بمباروں پر مشتمل مجید برگیڈ کے 12 ‘فدائین’ نے بھی حصہ لیا۔