بھارت عام انتخابات، کنگنا رناوت بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی

0
91

بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھارت میں 19اپریل 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن لڑ کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے لوک سبھا کے انتخابات کے لیے 111 امیدواروں کی فہرست جاری کی جس میں اداکارہ کنگنا رناوت کا نام بھی شامل تھا۔

کنگنا رناوت اپنی جائے پیدائش ہماچل پردیش حلقے سے پی جے پی کے تخت پر لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گی۔

بی جے پی کی جانب سے ٹکٹ ملنے پر کنگنا رناوت نے پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور اسے ایک اعزاز قرار دیا۔

کنگنا کے سیاست میں آنے کی افواہیں اس وقت سے گردش کر رہی تھیں جب انہوں نے گزشتہ ہفتے کو بی جے پی کے نیشنل پریزیڈنٹ جے پی نڈا سے ملاقات کی تھی۔

کنگنا نے پہلے بھی کچھ میڈیا انٹرویوز میں سیاست میں آنے کا اشارہ دیا تھا۔

ماضی میں دیکھا گیا کہ وہ مودی حکومت اور بی جے پی کی حمایت میں کافی آواز اٹھاتی رہی ہیں اور اداکارہ اس سیاسی جماعت کے کئی اقدامات کے علاوہ ان کے نظریاتی موقف کی بھی حمایت کرتی رہی ہیں۔

نومبر کے شروع میں کنگنا رناوت نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے آئندہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، اداکارہ نے مستقبل میں مکنہ طور پر اپنے سیاسی سفر شروع کرنے کا اشارہ دیا تھا۔

مشہور شخصیات کا سیاست میں شامل ہونا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے جو کسی خاص ملک تک محدود نہیں ہے، بلکہ یہ ایک گلوبل ٹرینڈ ہے جو کئی دہائیوں سے دیکھا جا رہا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کنگنا رناوت جلد ہی ایک سوانحی تاریخی ڈراما فلم ’ایمرجنسی‘ میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم 1975 اور 1977 کے درمیان بھارت میں لگنے والی ایمرجنسی پر مبنی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں