میرپور: کے ایف سی کی بلڈنگ کو مشتعل افراد نے نذر آتش کردیا۔

0
222

میرپور سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع میرپور میں واقع کے ایف سی کی واحد برانچ کو مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کےبعد نظر آتش کر دیا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ کے ایف سی میرپور پر مشتعل نوجوانوں سمیت تحریک لبّیک کے کثیر تعداد میں کارکن موجود تھے جنہوں نے پتھراؤ کے بعد شہر میں موجود کے ایف سی کی واحد برانچ کو نذر آتش کردیا۔

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں معتدد افراد زخمی ہوگئے۔

میرپور سے موصول اطلاعات کے مطابق شہر کے حالات کشیدہ ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں