دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جیل بھیج دیا گیا۔

0
60

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو آج خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ای ڈی اور کیجریوال دونوں کے وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد کیجریوال کو پندرہ اپریل تک کے لئے عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔

یاد رہے کہ ای ڈی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو مبینہ شراب اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کے الزام میں اکیس مارچ کو گرفتار کیا تھا ۔ کیجریوال کو بائیس مارچ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے دہلی کے وزیر اعلی کو تفتیش کے لئے اٹھائيس مارچ تک کے لئے ای ڈی کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت میں اٹھائیس مارچ کو ای ڈی کی درخواست پر کیجریوال کے جسمانی ریمانڈ میں یکم اپریل تک کی توسیع کردی تھی۔

دہلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری پر بی جے پی حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد انڈیا نے گزشتہ روز دہلی کے رام لیلا میدان میں مہا ریلی کا اہتمام کیا تھا جس میں کانگریس پارٹی سمیت ملک کی سبھی اہم اپوزیشن پارٹیوں نے شرکت کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں