تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں 25 سالہ ملکی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، درجنوں عمارتیں زمین بوس

0
47

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھیں، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے آیا، امریکی جیولوجیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ تائیوان میں آج صبح 7.4 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، جبکہ گہرائی 18 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زبردست زلزلے کے بعد تائیوان اور جاپان سمیت فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئیں۔

تائیوان میں حکام نے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے ’ساحلی علاقوں میں لوگوں کو چوکس رہنے اور سخت احتیاط برتنے اور لہروں میں اچانک اضافے سے پیدا ہونے والے خطرات کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔‘

ابتدائی طور پر زلزلے کے جھٹکے پورے تائیوان میں محسوس کیے گئے، تاہم آفٹر شاکس سے صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں، عمارتوں کے ملبے تلے دبنے کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہونے کا خدشہ ہے۔

زلزلے کے بعد تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ متعدد عمارتیں ایک جانب جھک گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ 1999 کے زلزلے کے بعد 25 سالوں میں سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ ہے، زلزلےکے بعد شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں