بہاولنگر: فوج کا تھانے پر حملہ، پورا تھانہ لہولہان۔ پولیس افسروں اور سپاہیوں کو ننگا کر کے بدترین تشدّد، ویڈیو سامنے آگئی

0
163

‏بہاولنگر پولیس کے مطابق پاکستان آرمی کے جوان تھانے میں گھس گئے، تھانے میں موجود عملے اور افسروں کو ننگا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق سات سے 8 ڈالوں میں پاکستان آرمی کے 35 سے 40 مسلح جوان تھانہ اے ڈویژن آئے۔ محرر سے چابیاں چھین کر حوالات میں داخل ہوئے توڑ پھوڑ کی، ایس ایچ او رضوان عباس کو حوالات میں بند کر کے بدترین تشدّد کا نشانہ بنایا۔

پولیس اہلکاروں اور تھانے میں موجود پولیس افسر کو رائفل کے بٹوں اور ڈنڈوں سے مارا گیا۔

فوجی جوانوں کا تھانے کے ایس ایچ او اور محرر پر کی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

زخمی پولیس اہلکاروں اور افسر کا کہنا تھا کہ فوجیوں نے سرکاری سی سی ٹی وی کی توڑ پھوڑ کی اور ڈی وی آر ساتھ لے گئے۔

اس کے بعد فوجی جوان گاڑیوں میں بھر کے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گئے جہاں پولیس خدمت مرکز پر تعینات پولیس ملازمین پر تشدد کیا اور ڈاکٹر ساجد کو وہاں سے جوان اپنے ساتھ لے گئے۔

کہا جارہا ہے کہ متعلقہ تھانے کے عملے نے ایک فوجی حساس ادارے کے ملازم کے گھر چھاپہ مارا تھا جس کی پاداش میں یہ سارا واقعہ پیش آیا۔ کہا جارہا ہے کہ پولیس کو مذکورہ گھر میں ڈاکو ہونے کی اطلاع تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں