پاکستان: تحریک طالبان پاکستان کا اغواء اور قتل کا خوف، آئی جی کا سیکیورٹی فورسز کو محتاط رہنے کی تلقین

0
53

اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے سکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا پولیس کے خاندان والوں کو اغوا کرنے کا پلان مرتب کر لیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس و سیکورٹی فورسز کو متنبیہ کیا ہے کہ خاندانوں کے مقامات، نقل و حمل اور موجودہ تفصیلات کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر نہ کرے۔

صوبے بھر میں حالیہ دنوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ کئی افسران اور دیگر اہلکاروں کو قتل اور زخمی کیا گیا ہے۔

حالات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آئی جی نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں