کرم: حالیہ کالعدم شدہ تنظیم زنبیون بریگئیڈ کے کمانڈر اشرف حسین گرفتار

0
32

پاکستانی سیکورٹی فورسز نے قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سے رات گئے حالیہ کالعدم شدہ تنظیم زنبیون بریگئیڈ کے کمانڈر اشرف حسین کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کمانڈر ریاست پاکستان کو متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں میں مطلوب تھا۔

پاکستانی حکام کے مطابق کمانڈر اشرف حسین کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے زینبیون بریگیڈ کو گزشتہ مہینے 29 مارچ کو اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 کے شیڈیول ون کے تحت غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں