پاکستان میں جنگل کا قانون ہے، سرمایہ کاری نہیں آئے گی – عمران خان

0
19

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے جس کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی اور ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف سے قرض لیے جانے کے حوالے سے کہا کہ قرض لینے سے معیشت اور کرنسی مستحکم نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی ہے نہ قانون کی اور نہ ہی جمہوریت کی، ملک میں جنگل کا قانون ہے اور جنگل کے بادشاہ کا قانون بہاول نگر واقعے سے ثابت ہوگیا۔

عمران خان نے کہا کہ بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹا لگایا گیا، واقعے پر آئی جی اور وائسرائے نے معافی مانگی، طاقتور نے پھینٹا بھی لگوایا اور معافی بھی منگوائی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں