باجوڑ میں پولیس گاڑی پر دھماکا، دو اہلکار زخمی

0
42

صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ میں اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی یہاں سے گزری۔

دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار معمولی زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 8 جنوری کو باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 27 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں