مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں آج چوتھے روز بھی پاکستانی فوجی آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کو بزگر اور مچھ کے مختلف علاقوں تک وسعت دی گئی ہے۔
جبکہ ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں بھی پاکستانی فوج نے آبادی کو نشانہ بنا کر ایک شخص کو اغوا کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مچھ شہر میں گذشتہ رات فورسز کی بڑی تعدادپہنچ گئی ہیں جبکہ آج صبح سے پہاڑی سلسلوں میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بزگر، گڑانگ، یخو اور اْچ کمان سمیت گردنواح تک آپریشن کو وسعت دی گئی ہے۔ اس دوران مارٹر گولے فائر کرنے سمیت گن شپ ہیلی کاپٹر مختلف مقامات پر شیلنگ کررہے ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز شاہرگ سے متعدد افراد کو فورسز نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جن میں سے تیرہ افراد کی شناخت ہوئی تھی۔
پروم پاکستانی فوج کا آبادی پر دھاوا،خواتین و بچوں پر تشدد ایک بزرگ بلوچ فورسز ہاتھوں اغوا
ضلع پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پروم کے علاقے کلیری میں پاکستانی فوج نے گزشتہ رات شہید ناصر سنجر اور شہید حنیف لعل کے چچا واحد بخش ولد گہرام کے گھر وں پر دھاوا بول کر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں موجود تمام سامان کا صفایا کرنے کے ساتھ بزرگ بلوچ واحد بخش کو حراست بعد اپنے ساتھ لے گئے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پاکستانی زمینی و فضائی آپریشنز کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔