مغربی بنگال میں مال بردار گاڑی کی مسافر ٹرین کو ٹکر، 15 افراد ہلاک

0
71

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حادثہ مغربی بنگال کے علاقے دارجیلنگ میں اس لیے پیش آیا کیونکہ ایک ٹرین کے ڈرائیور نے سگنل نظرانداز کردیا تھا۔

جائے وقوع پر موجود مغربی بنگال کے ضلع درجیلنگ کے سینئرپولیس عہدیدار ابھیشک رائے نے بتایا کہ الٹنے والی بوگی سے 15 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین جیا ورما سنہا نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں 50 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے میں تین ریلوے ملازمین سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ مال بردار ٹرین نے سگنل کو نظرانداز کیا اور مسافر ٹرین کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

انہوں نے کہا کہ حادثے میں خوش قسمتی سے اموات اس لیے کم ہوئیں کیونکہ کنچن جُنگا ایکسپریس کے پچھلے حصے میں پارسل کوچ تھی اور آگے موجود گارڈز اور مسافروں کے ڈبوں کو کم نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ریلوے حادثے میں انسانی جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیرریلوے ایشوینی ویشنا جائے وقوع کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں