شیڈول فور اور وسائل پر قبضے کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کا گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی جلسے کا اعلان

0
32

پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی نے قائدین کو شیڈول فور میں ڈالنے اور وسائل پر قبضے کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں احتجاجی جلسے کا اعلان کیا۔

ایک جاری اعلامیے کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے مرکزی قائدین کو شیڈول فور میں ڈالنے ، گرین ٹورازم ، زمینوں پہاڑوں پر قبضوں ، غیر قانونی لیزز کے زریعے وسائل کی لوٹ مار، سوست بارڈر پر این ایل سی کے قبضے اور مقامی تاجروں کے استحصال کیخلاف بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا ہے۔

اگست کی 4 تاریخ کو پورے گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں احتجاجی مظاہرے اور جلسے ہونگے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین کا کہنا تھا عوام بالخصوص اپنے بنیادی حقوق اور وسائل کے تحفظ اور حکمرانوں کے ناجائز ظالم قوانین کیخلاف 4 اگست کو اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں