روس کے جزیرہ نما علاقے مچٹکا میں شدید زلزلے کے جھٹکے

0
35

روس کے جزیرہ نما علاقے مچٹکا کے مشرقی ساحل پر 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ، لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے ـ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ائ ایم ایس سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلہ کامچٹکا کے مشرقی ساحل پر 51 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق ابھی تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 17 اگست کو بھی روس کے اس علاقے میں 51 کلو میٹر کی گہرائی میں ایک زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔جس کے باعث سونامی کے خطرے کا الارم دے دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں