طالبان کے مطالبات جلد از جلد پورے کئے جائیں: اغوا شدہ پاکستانی لیفٹیننٹ کرنل خالد

0
33

ویڈیو میں کرنل خالد اور ان کے بھائی اسٹنٹ کمشنر آصف کا کہنا ہیکہ طالبان کے مطالبات پورے کئے جائیںـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چھ بجے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ٹی ٹی پی جنگجوؤں نے لیفٹیننٹ کرنل خالد اور ان کے دو بھائی اسسٹنٹ کمشنر آصف اور نادرا افیسر فہد امیر کو اسلحے کی نوک پر اغوا کرلیا ہےـ

جس کے بعد اغوا شدہ افسران کی رہائی کیلئے مقامی جنگجوؤں سے مذکرات کا اغاز بھی کردیا گیا ہےـ

ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے مطالبات میں اپنے ساتھیوں کی رہائی اور ایک بڑی رقم کی ادائیگی کی شرط بھی رکھ دی گئی ہےـ

جبکہ اب لیفٹیننٹ کرنل خالد اور ان کے بھائی آصف کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہیکہ کہ  ہم محفوظ ہیں، طالبان کی تحویل میں ہیں، ہم حکومتی ٹھکانو سے بہت دور ہیں جہاں حکومتی عمل داری نہیں ہے، وہ حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبان کے مطالبات جلد از جلد پورے کئے جائیں تاکہ ہمیں رہائی مل سکیں ـ

خیال رہے کہ ائی ایس پی آر نے اب تک اس حوالے سے میڈیا پر کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا ہےـ

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں