اسلام آباد: بلوچستان میں فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

0
35

حکومت پاکستان نے بلوچستان میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور حکومت کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترمیم کرنے کی منظوری دے دی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کی سیکشن الیون ای ای ای ای میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی جائے گی جس سے سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر آپریشن کے لیے قانونی تحفظ ملے گا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے بلوچستان میں سکیورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے شبے میں کسی بھی مشکوک شخص کو قبل ازوقت حراست میں لے سکیں گی، انٹیلیجنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی جاسکیں گی، قومی سلامتی کے لیے خطرات کے حامل افراد کو حراست میں لیا جاسکے گا، جے آئی ٹیز جامع تحقیقات کریں گی اور دہشت گردوں کے بارے معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں