داعش کا کھیتولک چرچ کے سربراہ اور عیسائیوں کے سپریم مذہبی پیشوا پوپ فرانسیس کو انڈونیشیا میں قتل کرنے کا منصوبہ

0
12

سیکورٹی فورسز نے 7 افراد گرفتار کر لئے

انڈونیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوپ فرانسیس پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اسلامک سٹیٹ (داعش) کے 7 ارکان کو گرفتار کیا ہے جو پوپ کے دورہ جکارتہ کے موقع پر ان کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ ان افراد میں سے ایک کے گھر سے اسلامک سٹیٹ( داعش) کے پرچم اور دیگر مواد سمیت ڈرون بھی برآمد ہوئے ہیں جن کو خودکش ڈرون کے طور پر استعمال کیا جاسکتا تھا

انڈونیشیا کے انسداد دہشتگردی یونٹ ( ڈینسس 88) کے ترجمان کرنل آسوین سریگر نے کہا کہ ہم پہلے سے ایک منصوبے کے بارے میں کچھ معلومات رکھتے تھے اور ہم نے بروقت اقدام کیا جس سے ایک بڑا ہولناک منصوبہ ناکام ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں