نائجیریا: آئل ٹینکر اور ٹرک میں تصادم سے دھماکہ، 48 افراد ہلاک

0
54

نائجیریا کے علاقے مئیڈوگری آئل ٹینکر کی ایک اور گاڑی سےٹکر کے بعد دھماکے کے نتیجے 48 افردا ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکر کی سڑک سے گزرتے ہوئے مسافروں اور مویشیوں سے بھرے ٹرک سے ٹکر ہوگئی تھی۔

حکام کے مطابق ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا اور مسافر بردار ٹرک سمیت دیگر گاڑیوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 48 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا بتانا تھا کہ آئل ٹینکر دھماکے میں کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثات معمول ہیں، صرف 2020 میں ایسے حادثات میں ساڑھے 5 سو زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں