بلوچستان ہاتھ سے نکل چکا، تین سے چار ہزار خواتین خودکش بننے جارہے ہیں۔ سنیٹر مرتضیٰ کامران کا سینیٹ سے خطاب

0
8

اسلام آباد میں سنیٹ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہاکہ ‏ارکان کو دھمکانا ہے، گالیاں دینی ہیں تو اختر مینگل کے بعد مزید پانچ سات لوگ استعفیٰ دے دیں گے، ممکن ہے میں بھی شامل ہوں، ہاؤس میں بے عزتی کرانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ میری اپنی جماعت کے ارکان کو دھمکایا جا رہا ہے، گالیاں دی جا رہی ہیں، یہ بات ہمارے دل میں کیل کی طرح پیوست ہو جائے گی، کیل نکالیں گے تو گوشت پھٹے گا، پھر معاملات سنبھال نہیں سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے معملات پہلے ہی ہاتھ سے نکل چکے ہیں ، وہاں تین سے چار ہزار خواتین خودکش حملہ آور بنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نسیمہ احسان سے بات کر رہا تھا یہ تقریباً رونے والی تھیں، 2 منٹ مزید کھڑا ہوتا تو میری آنکھوں سے آنسو گر جاتے، پاکستان کو چلانا ہے تو ایسے ووٹ نہ لیں، عقل اور دلیل کی بنیاد پر ووٹ دیں گے، اختر مینگل کو اعتماد میں لیں، سینیٹر قاسم رونجھو سے بھی ایسا ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں