باجوڑ: فورسز کی کارروائی خود کش بمباروں سمیت تحریک طالبان کے 9 جنگجو ہلاک

0
7

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو گزشتہ روز دھشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

آپریشن 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب دھشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 عسکریت ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دو خودکش بمباروں کے ساتھ ساتھ ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ عسکریت پسند لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد کو ہلاک کر دیا گیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دھشتگردوں کے
قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دھشتگردوں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی دھشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی کے مسائل سے دوچار ہیں اور سیکیورٹی فورسز مسلسل عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ 5 اکتوبر کو خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے عطااللہ عرف مہران سمیت 2 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اسی دن شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فورسز نے 6 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں