تنویر احمد کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کیخلاف بھرپور اجتجاج کریں۔رہائی کمیٹی کانفرنس

0
267

پاکستانی زیر قبضہ کٹھ پتلی آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی ترقی پسند اور قوم پرست پارٹیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میرپور جیل میں قید راجہ تنویر احمد اور سفیر احمد پر جھوٹے مقدمات ختم کر کے ان دونوں کو فوری طور پر باعزت رہا کیا جاے۔

فری تنویر رہائی کیمٹی کی کال پر ڈوڈیال میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (امان) جموں کشمیر عوامی ورکز پارٹی،متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی،جموں کشمیر لبریشن فرنٹ(راوف) جموں کشمیر ورکرز پارٹی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نظریاتی کے نمائندوں و قیادت نے شرکت کی۔ جبکہ کرونا کی پابندیوں کی وجہ سے جن دیگر پارٹیز کے رہمنا شرکت نہیں کر پاے انھوں نے فون پر اپنی بھرپور حمایت کی یقین دھانی کروائی۔

تمام رہنماوں نے مشترکہ طور پر مقامی عدالت کی طرف سے انصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر نامکمل ٹرائل اور تنویر کو دفاع کا حق دئیے بغیر یکطرفہ عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوے فیصلے کو انصاف کے تقاضوں کے برعکس قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ تنویر کو کسی جرم نہیں بلکہ اسکے سیاسی نظریات اور جہدوجہد کی وجہ سے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔تنویر جموں کشمیر کے عوام کے معاشی،سیاسی اور سماجی حقوق کی بات کرتا ہے اسے تختہ مشق نہیں منانیں دئنگے۔بلکہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام غیرت مند کشمیری راجہ تنویر اور سفیر احمد کی رہائی کیلیے بھرپور جہدوجہد کرئنگے۔کانفرنس نے ڈوڈیال کی مقامی کیمٹی کی طرف سے شروع کیے جانے والے دھرنے کی حمایت کی جبکہ مقامی اور عالمی سطح پر کیمپیں کو تیز کرنے اور دیگر سیاسی پارٹیوں سے رابطے کیلیے رابطہ کیمٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔

کانفرنس میں موجود رہنماوں راجہ قیوم،نثارشاہ ایڈووکیٹ،سردار آفتاب،سردار ناصر،صداقت کشمیری،سعد انصاری،ابرار آذاد اور عمر اخلاص نے دنیا بھر میں موجود کشمیری سیاسی رہنماوں اور عوام سے مطالبہ کیا ہے۔کہ وہ راجہ تنویر احمد کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کیخلاف آواز اٹھائیں اور بھرپور اجتجاج کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں