پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو آج صبح کوہاٹ جاتے ہوئے ساتھیوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین، بلال پختون، ادریس پشتین اور زوہیب شامل ہیں۔ ان لوگوں کو کوہاٹ پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ بنوں خیل جارہے تھے۔
گرفتاری کے متعلق پی ٹی ایم کے رہنماء محسن داوڈ کا کہنا تھا منظور پشتین کو بنوں خیل میں جاری دھرنے میں شمولیت سے روکا گیا اور انہیں ساتھیوں سمیت گرفتا کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا 15 مارچ سے جاری دھرنے میں منظور پشتین شرکت کرنے جارہے تھے کہ اسے گرفتار کرلیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منظور پشتین کو ساتھیوں سمیت بازیاب کیا جائے۔
یاد رہے کہ ضلع بنوں کے جانی خیل علاقے میں گذشتہ تین دن سے ایک مقامی شخص کے ’قتل‘ کے خلاف دھرنا جاری ہے۔ منظورپشتین اسی دھرنے میں شرکت کرنے کے لیے اپنے ساتھیوں سمیت جا رہے تھے۔
کوہاٹ پولیس کے ترجمان فضل نعیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منظور پشتین کو آج صبح تقریباً سات بجے کوہاٹ میں خوشحال گڑھ پل کی پولیس چوکی میں جانی خیل جانے سے روک دیا گیا ہے۔