مقبوضہ بلوچستان میں مزید پانچ بلوچ پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ

0
239

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی جنگی جرائم میں تیزی آئی ہے،دو ہفتہ کے اندر دو درجن سے زائد بلوچ فورسز ہاتھون لاپتہ ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے مزید پانچ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح سویرے پاکستانی فورسز نے کیچ کے تحصیل تمپ کونشکلات میں چھاپہ مارکر چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں عبداللہ ولد حسین علی،سھراب ولد رحیم بخش، گہرام ولد نادل اور ستار ولد الٰہی بخش شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے بعد گھروں سے قیمتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

ذرئع مزید بتارہے ہیں کہ فورسز نے ایک اور شخص کوبھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام کردیا تھا تاہم بعدازاں اسے چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

پاکستانی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے آپسر سے داؤد لطیف ولد عبدالطیف کو ماورائے عدالت گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔ جبری گمشدگی کے شکار نوجوان کو جبری لاپتہ کرنے والے اہلکاروں نے گھروالوں کی مزاحمت پر انھیں تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے ایک کزن کو بندوق کے بٹوں سے مار کر شدید زخمی کردیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی جنگی جرائم میں تیزی آئی ہے،دو ہفتہ کے اندر درجنوں بلوچ نوجوانوں کو پاکستانی فورسز نے اغوا کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں