پاکستان :ہوشاپ میں بچوں کی شہادت،لواحقین کو انصاف دیا جائے،پشتونخوامیپ

0
58

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدرنے اپنے جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تربت کے علاقے ہوشاب میں 2معصوم بچوں بہن بھائی کے شہادت کے واقعہ پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچا کر لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ کے خلاف لواحقین اور شہریوں کی جانب سے تربت میں احتجاج کے بعد کوئٹہ میں میتوں کے ہمراہ سردی کے اس موسم میں احتجاجی دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں جس میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔ لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے شرکاء کی مسائل سننے کی بجائے انہیں رات کے وقت سرداری کی شدت میں اضافے کے باوجود کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت عوام کے سرومال میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور ان کی تمام تر توجہ اور توانائی اپنی اقتدار کوبچانے میں سرف کی جارہی ہے جبکہ عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل سے سلیکٹڈ حکومت کو کوئی سروکار حاصل نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی لواحقین کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں مکمل طور پر شریک ہیں اور ان کے احتجاج اور مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں