پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 میجر ہلاک

0
255
فوٹو : وکی میڈیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور ہیلی کاپٹر میں سوارپاکستان آرمی ایوی ایشن کے دونوں پائلٹ میجر راجا ذیشان جہانزیب اور میجر عرفان برچا ہلاک ہوگئے۔

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے مطابق حادثہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جس میں پاک فوج کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں بھی گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے منی مرگ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا جس سے 4 فوجی اہلکارہلاک ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں