مقبوضہ بلوچستان:ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز ہاتھوں 6افراد جبری طور پر لاپتہ

0
76

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں گذشتہ شب پاکستانی فورسز نے علاقے میں اپنی جارحیت کے دوران 6افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔لاپتہ کئے گئے افراد کی شناخت محبوب ولد شیران،شعیب ولد محمد شاہ،واجو ولد واہد، واجو ولد اکبر،فرید ولد یونس اورمبارک ولد دلمرادکے ناموں سے ہوگئی ہے۔علاقائی ذرائع کے مطابق اس سے قبل بھی مذکورہ افرادفورسز کے ہاتھوں جری گمشدگی کے شکار ہوئے تھے جو بعد ازاں رہا کئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بروز پیرکو فورسز 15 افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر کالاپتہ تھا جن میں سے چار کی شناخت نومان ولد اختر، سیٹ عمر، ندیم ولد سیٹ عمر، دادو ولد سلیمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔اوردیگر کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں